امریکی صدر سیڑھیوں پر چڑھتے لڑکھڑا گئے


کبھی زبان لڑکھڑاتی ہے تو کبھی پاوں، امریکی صدر ایک بار پھر انڈونیشیا میں سیڑھیوں پر چڑھتے لڑکھڑا گئے۔

جوبائیدن جیسے ہی لڑکھڑائے انڈونیشین صدر نے امریکی صدر کا بازو پکڑ کر انہیں سہارا دیا، جی ٹوئنٹی سمٹ میں شریک ہونے کے لیے عالمی رہنما انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں موجود ہیں۔

اس سے پہلے بھی امریکی صدر کبھی سائیکل چلاتے گر پڑتے ہیں تو کبھی طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے لڑکھڑا جاتے ہیں اور کبھی خطاب کے دوران الفاظ کی ادائیگی بھول جاتے ہیں۔

دو ماہ قبل بھی نیویارک میں ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کیخلاف فنڈز اکٹھے کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں امریکی صدر نے خصوصی طور پر شرکت کی، لیکن تقریب میں وہ سب کچھ بھول گئے، امریکی صدر نے تقریر کی، جسے ختم کرتے ہی وہ اسٹیج سے دو قدم چلے لیکن سب بھول گئے اور وہیں پریشانی کی حالت میں کھڑے ہو گئے، جوبائیڈن کئی دیر تک آگے بڑھنے کیلئے اپنے آپ سنبھالتے نظر آئے۔


متعلقہ خبریں