مریم اورنگزیب نے عمران خان کو عدالت جانے کا چیلنج کر دیا


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو عدالت جانے کا چیلنج کر دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بہت ہوگیا، فارن فنڈنگ، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا پڑے گا۔ عمران خان نے گھڑی 2 کروڑ روپے کی خریدی اور ہینڈلرز کے ذریعے 28 کروڑ کی بیچ دی۔

انہوں نے کہا کہ پیسے منی لانڈر ہو کر پاکستان آئے اور ڈکلیئر نہیں کیے گئے۔ پاکستان، دبئی، مریخ یا پھر چاند جہاں کہیں بھی مقدمہ کریں، رسیدیں تو دینا پڑیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  بس اب بہت ہو گیا، عمران خان

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اعلان نہ کریں بلکہ عدالت جانے کی تاریخ بتائیں اور عمران خان عدالت جانے کی تاریخ کے ساتھ گھڑی بیچنے کی رسید بھی جاری کریں۔ اس میں شاہ زیب خانزادہ، جیو اور میر ابراہیم کا کیا قصور؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ گھڑی کے پیسے پاکستان کون اور کیسے لایا؟ اور عمران خان کے ہینڈلرز فرح خان اور شہزاد اکبر پکڑے گئے ہیں۔ دوسروں پر الزامات اور رنگے ہاتھوں پکڑے جاؤ تو بے بنیاد الزام۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الزامات پر سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھو ؟ اور  خود پر ثابت ہو تو بے بنیاد کی گردان ؟ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیا اور کسی تفتیش میں شامل نہیں ہوئے۔


متعلقہ خبریں