باجوڑ: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 2 اہلکار شہید


راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

فائرنگ کا تبادلہ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب کو ہوا جبکہ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار وطن پر قربان بھی ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 33 سالہ نائیک تاج محمد اور 30 سالہ نائیک امتیاز خان نے جام شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان عدالت جائیں تاکہ سارا ریکارڈ سامنے آئے، خواجہ آصف

شہید نائیک تاج محمد کا تعلق کوہاٹ سے ہے جبکہ شہید لانس نائیک امتیاز خان کا تعلق مالاکنڈ سے ہے۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ روز لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس وین پر حملہ کر دیا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہوئے۔ پولیس کے مطابق شہدا میں اے ایس آئی اور دیگر اہلکار شامل تھے۔


متعلقہ خبریں