جج رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار


ریاض: سعودی عرب کی ایک اپیل کورٹ کے جج کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والا جج مدینہ منورہ کی اپیل کورٹ میں خدمات انجام دے رہا تھا۔ جو شہری سے 5 لاکھ ریال وصول کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ رشوت دیتے والے اپنے کیس میں فیصلے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

گرفتار جج ابراہیم بن عبدالعزیز الجہانی کے خلاف کارروائی اینٹی کرپشن پبلک اتھارٹی کی جانب سے عمل میں لائی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق رشوت لینے کے الزام میں گرفتار جج کو 4 سے 5 سال قید اور 50 ہزار ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر سیڑھیوں پر چڑھتے لڑکھڑا گئے

رپورٹ کے مطابق گرفتار جج نے مقدمے کے حق میں فیصلہ سنانے کی بات کی جبکہ جج کے خلاف کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔

کارروائی کرنے والی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مملکت میں ایسے افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی جو ذاتی فائدے کے حصول یا عوامی مفاد کو کسی بھی طرح سے نقصان پہنچانے کے لیے قانون پر عملدرآمد نہیں کرتے اور بدعنوانی کے خلاف قانون کا اطلاق جاری رہے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں