وزیر آباد لانگ مارچ واقعہ، جے آئی ٹی نے کام شروع کر دیا


لاہور: وزیر آباد لانگ مارچ فائرنگ کے واقعے میں پنجاب حکومت کی قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے کام شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر آباد میں لانگ مارچ پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ جس کی سربراہی سی سی پی او لاہور غلام محمود دوگر نے کی۔

سانحہ وزیرآباد کی تحقیقات کے لیے ابتدائی امور کا پہلے اجلاس میں جائزہ لیا گیا جبکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جائے حادثے کا بھی اگلے دو روز میں دورہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی جائے حادثے سے اکٹھے ہونے والے شواہد کا بھی مشاہدہ کرے گی جبکہ جے آئی ٹی متعلقہ پولیس آفیسرز اور دیگر شخصیات کے انٹرویوز بھی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سازشی بیانیے سے پیچھے ہٹنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عمران خان

اس سے قبل وفاقی کی جانب سے پنجاب حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی پر وفاقی حکومت نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ شفاف تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی میں خفیہ ادارے کا نمائندہ شامل کیا جائے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں پنجاب کے علاقے وزیر آباد میں فائرنگ کی گئی تھی جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر افراد زخمی ہوئے اور ایک کارکن جاں بحق ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں