پی آئی اے ملازمین کیلئے 22 ہزار 600 مفت ٹکٹیں

پی آئی اے pia

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ملازمین کو گزشتہ تین سالوں کے دوران 22 ہزار 600 مفت ٹکٹیں فراہم کی گئی ہیں۔

پی آئی اے: جعلی ڈگری پر 819 اور1000 گھوسٹ ملازمین کو نکالا گیا، غلام سرور

یہ بات وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں جمع کرائے جانے والے تحریری جوابات میں بتائی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کو تحریری طور پر بتایا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران پی آئی اے افسران و اہلکاروں کو 22 ہزار 600 مفت ٹکٹیں فراہم کی گئیں جن میں سے 19 ہزار 500 ڈومیسٹک تھیں جب کہ تین ہزار بیرون ملک سفر کی تھیں۔

قومی اسمبلی میں جمع کرائے جانے والے تحریری جوابات میں آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران قومی ایئر لائن کو 328 ارب 67 کروڑ کی آمدن ہوئی جب کہ اسی عرصے کے دوران پی آئی اے کے آپریشنل اخراجات 148 ارب 40 کروڑ روپے کے رہے ہیں۔

بھرتی، ٹرانسفر یا پوسٹنگ کیلئے کوئی سفارش نہ کرائی جائے، خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر نے اسی ضمن میں بتایا کہ 2019 میں 147 ارب، 2020 میں 95 ارب اور 2021 میں 86 ارب روپے کی آمدنی قومی ایئر لائن کو ہوئی۔

خواجہ سعد رفیق نے تحریری جواب میں قومی اسمبلی کو آگاہ کیا کہ پی آئی اے کے عملے کو تنخواہوں کی ادائیگی، انجن اور اس کی مرمت پر 74 ارب 55 کروڑ کے اخراجات آئے جبکہ 2020 میں اخراجات 38 ارب 88 کروڑ اور 2021 میں 35 ارب روپے کے رہے۔

قومی ایئرلائنز میں من پسند افراد کو نوازنے کا سلسلہ جاری

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل 31 میں سے 26 طیارے آپریشنل ہیں جب کہ پانچ غیر فعال ہیں، غیر فعال طیاروں میں تین بوئنگ 777 اور دو اے ٹی آر 72 طیارے شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں