عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی کب پہنچے گا؟ شیڈول پھر تبدیل ہو گیا

شیخ راشد شفیق

عوامی مسلم لیگ نے شکست تسلیم کرلی


راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ عمران خان دو سے تین روز میں راولپنڈی پہنچنے والے تھے لیکن اب پلان میں تھوڑی تبدیلی کی گئی ہے، بہت جلد نئے فیصلے سے کارکنان کو آگاہ کردیا جائے گا۔

اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات احتساب اور عثمان بزدار کو نہ ہٹانے پر ہوئے، عمران خان

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو تین مہینے سے عمران خان کے استقبال کے لیے تیار بیٹھے ہیں اور راولپنڈی میں ان کا استقبال بھرپور طریقے سے کیا جائے گا۔

شیخ راشد شفیق نے کہا ک سابق وزیراعظم عمران خان کی آمد پر کمیٹی چوک پہ تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہو گی، میں اور شیخ رشید احمد وہاں ان کا استقبال کریں گے جب کہ راولپنڈی کا سب سے بڑا جلوس لال حویلی سے نکلے گا۔

پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ سننے میں آ رہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ اتوار سے بھی آگے چلا گیا ہے، عمران خان پاکستان کا نہیں بلکہ مسلم امہ کا لیڈر ہے۔

ایبسلوٹیلی ناٹ سے بات اب ایبسلوٹیلی فراڈ پر چلی گئی، خواجہ سعد رفیق

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں نکالے جانے والے لانگ مارچ کے شیڈول میں اس سے قبل بھی کئی مرتبہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں