رانا ثنا اللہ اور ان کی اہلیہ کی اینٹی کرپشن میں طلبی


لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور ان کی اہلیہ کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا ہے۔

آرمی چیف کی ایکسٹینشن والا معاملہ ختم ہونا چاہیے، رانا ثنا اللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ اور ان کی اہلیہ کو اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز کی ٹیم نے بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کیا ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ پر کلر کہار میں بسمہ اللہ فارم ہاؤسنگ سوسائٹی میں دو فارم ہاوسز بطور رشوت لینے کا الزام ہے۔

عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی کب پہنچے گا؟ شیڈول پھر تبدیل ہو گیا

اینٹی کرپشن کے ذرائع نے اس حوالے سے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی اہلیہ کو دونوں پلاٹس
بلا معاوضہ بطور رشوت دیے گئے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ اور ان کی اہلیہ کو جاری کیے جانے والے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ وہ 22 نومبر کی صبح گیارہ بجے پیش ہوں۔

اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات احتساب اور عثمان بزدار کو نہ ہٹانے پر ہوئے، عمران خان

ہم نیوز اس حوالے سے ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو مؤقف لینے کی کوشش کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں