اسلام آباد چیتوں کی جگہ پر قبضہ کر کے بنا ، فواد چودھری

ن لیگ کے کچھ ایم پی ایز رابطے میں ہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتے ہیں، فواد چودھری

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد چیتوں کی جگہ پر قبضہ کر کے بنایا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹڑ کے آفیشل اکاونٹ پر ہم نیوز کی نیوز شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ چیتوں نے بھی رہنا ہے ان کا بھی خیال کرنا اسلام آباد کے ہر شہری کا فرض ہے، اسلام آباد چیتوں کی جگہ پر قبضہ کر کے بنایا ہے۔

واضح رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیتے گھس آئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

چیتوں کے آنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے سید پور گاؤں کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ لوگوں کو محتاط رہنے اور گھروں میں رہنے کے لیے مساجد سے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے کل چھ چیتے دیکھے ہیں جن میں سے تین بڑے اور تین چھوٹے بچے ہیں، چیتوں نے اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک بکری کو بھی مار ڈالا ہے۔

وادی نیلم میں چیتے نے حملہ کر کے2 نوجوان مار ڈالے

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق مغرب کے بعد چیتوں کو سید پور ویلج میں دیکھا گیا، فوری طور پرمساجد سے اعلانات کرائے گئے، وائلڈ لائف کی ٹیم فوری طور پر موقع پہ پہنچ گئی جو ابھی بھی موجود ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق ابھی بہت اندھیرا ہے، کل ان کو ٹریپ کیا جائے گا، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے، محکمہ وائلڈ لایف کی ٹیم ان چیزوں میں تجربہ رکھتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کے مطابق شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔

 

متعلقہ خبریں