پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے


ستارہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

پروفیسر ایوب صابر نے اپنی زندگی میں علامہ اقبال پر 20 سے زائد کتابیں لکھی ہیں، انہیں 2006 میں علامہ اقبال ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، ان کی نماز جنازہ کل سہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی۔

ڈاکٹر محمد ایوب صابر 32 سال درس و تدریس سے وابستہ رہے، انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کے صدر شعبہ اقبالیات کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیے، انہوں نے کئی کتب تصنیف بھی کیں۔ بالخصوص تین جلدوں پر مشتمل “علامہ اقبال کی شخصیت اور فکر و فن پر اعتراضات: ایک مطالعہ” اپنی نوعیت کی منفرد تحقیق ہے، جس میں انھوں نے علامہ اقبال پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کے انتہائی مدلل جوابات دیے۔

ان کی علمی خدمات پر انہیں 2006 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور 2020 میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ 2003 میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے انہیں قومی صدارتی اقبال ایوارڈ بھی عطا کیا گیا۔


متعلقہ خبریں