لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملے کا تھریٹ الرٹ


لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا، آئی جی سندھ پولیس کے آفس سے ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی جامشورو کو لیٹر ارسال کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع  کے مطابق سیہون شریف، لعل شہباز قلندر کے مزار سے متعلق سیکیورٹی تھریٹ الرٹ ہے، خط میں لکھا گیا ہے کہ لعل شہباز قلندرکے مزار پر دہشت گردی کا خدشہ ہے، جس وجہ سے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کریں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کیلئے پولیس حفاظتی انتظام کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سیہون شریف، زائرین کی وین کو حادثہ، 20 افراد جاں بحق، 14 زخمی

آئی جی سندھ پولیس کے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ سیکیور ٹی کے حوالے سے لعل شہباز قلندر کا مزار کیٹیگری اےمیں شامل ہے، ہزاروں زائرین مزار پر زیارت کیلئے آتے ہیں جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، غیر ملکی زائرین بھی لعل شہباز قلندر کے مزار پر آتے ہیں، مزار پر پر 111 پولیس اہلکار تعینات تھے جو کم کرکے 93 کیے گئے۔


متعلقہ خبریں