پیاز، ٹماٹر، نمک، مرچ پاؤڈر اور چائے سمیت 23 اشیاکی قیمتوں میں اضافہ

گھی، دالیں، چاول، دودھ اور آلو سمیت 34 اشیا مہنگی ہو گئیں، تنخواہ دار طبقہ شدید متاثر

اسلام آباد: پیاز، ٹماٹر، انڈے، نمک، چائے، سرخ مرچ پاؤڈر اور انرجی سیور بلب سمیت 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ تازہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد اضافہ ہونے سے مہنگائی کی مجموعی شرح 28.67 فیصد ہو گئی ہے۔

جائزہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جب کہ 15 کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نمک کی قیمت میں 7.61 فیصد، چائے کی قیمت میں 5.90 فیصد، مرغی کی قیمت میں 4.89 فیصد، پیاز کی قیمت میں 4.61 فیصد، انڈے کی قیمت میں 3.66 فیصد اور ٹماٹر کی قیمت میں 2.41 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہونڈا بائیکس کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ

رپورٹ کے مطابق سرخ مرچ پاؤڈر کی قیمت میں 1.30 فیصد، آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں 6.32 فیصد اور
انرجی سیور بلب کی قیمت میں 1.32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے تحت رواں ہفتے آلو کی قیمت میں 6 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 1.56 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 1.46 فیصد، دال ماش کی قیمت میں 0.68 فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 0.62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکہ، بینکوں و کمپنیوں سے بھتہ وصولی میں غیر معمولی اضافہ

جائزہ رپورٹ کے تحت رواں ہفتے ویجیٹیبل گھی کے ایک کلو پیکٹ کی قیمت میں 1.08 فیصد،تیل کے پانچ لیٹر پیک کی قیمت میں 0.38 فیصد، لہسن کی قیمت میں 0.26 فیصد، گندم کے آٹے کی قیمت میں 0.22 فیصد  اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.22 فیصد کمی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں