مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی کا انتقال ہو گیا

مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی کا انتقال ہو گیا

کراچی: مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی کا انتقال ہو گیا ہے، اس کی تصدیق جامعہ بنوریہ کے ترجمان نے کی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

مفتی محمد رفیع عثمانی، مفتی شفیع عثمانی کے صاحبزادے اور مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے، وہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ بھی تھے۔

صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی کی عمر86 سال تھی، وہ 21 جولائی 1936 کو دیو بند میں پیدا ہوئے تھے۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ممتاز عالم دین اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمدرفیع عثمانی کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سابق نگراں وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری کا انتقال ہو گیا

پی ڈی ایم کے سربراہ اور امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل رنجیدہ اور غمزدہ ہے، پاکستان ایک معتدل، بلند پایہ اور مفتی سے محروم ہو گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مفتی محمد رفیع عثمانی کی گراں قدر علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پیرس ایئرپورٹ پر 18 سال گزارنے والے ایرانی پناہ گزیں مہران کریمی ناصری کا انتقال ہو گیا

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دین کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں