فیفا ورلڈ کپ،ایک اورپابندی عائد


فیفا ورلڈ کپ سے دودن قبل قطر میں 8 اسٹیڈیمز میں شراب فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

فیفا ورلڈ کپ کا میلہ  کل سے قطر میں سجنے  والا ہے۔ جبکہ شائقین نے قطر میں  ڈیرے جمالیے ہیں۔ یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جو عرب سرزمین  پر ہو رہا ہے۔

قطر کے قوانین کے مطابق  ورلڈ کپ  میں شائقین پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔  فیفا نے ورلڈ کپ سے محض دو دن قبل پالیسی تبدیل کرتے ہوئے 8 اسٹیڈیمز میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2022 اب تک کا مہنگا ترین ٹورنامنٹ

اس سے قبل شراب کو اسٹیڈیم کے اندر مخصوص حصوں میں فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم  گزشتہ روز اس اجازت کو محدود کردیا گیا ہے۔

فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میزبان ملک کے حکام اور فیفا کے درمیان بات چیت کے بعد فیفا ورلڈ کپ 2022  میں  الکوحل والے مشروبات کی فروخت کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق اسٹیڈیم کے احاطے سے بیئر کے سیل پوائنٹس کو ہٹایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ : 974 کنٹینرز سے عارضی اسٹیڈیم تیار

واضح رہے کہ قطر نے فیفا فٹبال ورلڈکپ کے دوران شائقین کو مختصر لباس پہننے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ کوڑا کرکٹ پھینکنے پر بھی جرمانہ ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں