دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں کے ساتھ دیں گے، کیم جونگ


شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ ان کا کہنا ہے کہ دھمکیاں جاری رہیں تو ان کا ملک جوہری ہتھیاروں کے ساتھ جواب دے گا۔

شمالی کوریا نے  جاپان کے سمندر میں بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کر ڈالا۔ خبر ایجنسی کے مطابق دو روز کے دوران شمالی کوریا کو دوسرا بین البراعظمی میزائل تجربہ ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اپنی بیٹی اور بیوی کے ساتھ میزائل تجربہ دیکھنے آئے۔شمالی کوریا کی جانب سے اسٹریٹجک اور نیوکلیئر ہتھیاروں کو مزید ترقی دینے کا اعلان کی گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کا جوہری ہتھیاروں کی مشقوں کا اعلان

شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ ان  کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی اقدام کرنے والے خود کو تباہی کی طرف لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت دشمن قوتوں نے جوہری ڈیٹرنٹ کی بہتری کو تیز کرنے کی ترغیب دی ہے۔اگر دشمنوں کی دھمکیاں جاری رہیں تو ان کا ملک جوہری ہتھیاروں کے ساتھ جواب دے گا۔


متعلقہ خبریں