پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں ریلی کی بھی اجازت


اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو  اسلام آباد میں کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت دے دی۔

پی ٹی آئی کے اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے بعد این او سی جاری کیا گیا۔

اسلام آباد سے تمام چھوٹی ریلیاں کورال چوک جمع ہوں گی،قیادت علی نواز اعوان کریں گے۔شرکا روات میں لانگ مارچ کا حصہ بنیں گے۔عمران خان شرکاسے اہم خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنمافواد چودھری نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی شہر داخل ہونے کے لیے پہنچے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:پنڈی کیوں جارہے ہیں؟ عمران خان سے پوچھیں، اسٹیبلشمنٹ سے وہ سپورٹ چاہتا ہوں جو آئین کے مطابق ہو، شاہد خاقان

ان کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے اس شاندار مہم کی نگرانی کی، آج دونوں قافلے روات کے مقام پر ملیں گے۔آخری مرحلہ آ گیا ہے تیار رہیں، عمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی کس روز جانا ہے، اعلان کل کروں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کا لاہور سے شروع ہونے والا لانگ مارچ گزشتہ روز جہلم پہنچا تھا اور  گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا تھا کہ اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو نئی درخواست دی جائے۔


متعلقہ خبریں