اب تک فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی کس کس نے اٹھائی؟


اب تک فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی کس کس نے اٹھائی؟

اب تک 21 فیفا ورلڈ کپ کھیلے جا چکے ہیں۔پہلا فیفا ورلڈ کپ 1930 میں یوراگوئے میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح بھی یوراگوئےتھا۔پہلے فیفا ورلڈ کپ میں 8 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز ارجنٹائن کے کھلاڑی گیلرمو اسٹیبل کو حاصل ہے۔پہلے فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے یوراگوئے کے کھلاڑی جوس ناسازی کو نوازا گیا۔

دوسرا فیفا ورلڈ کپ 1934 میں اٹلی میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح بھی اٹلی تھا۔دوسرے فیفا ورلڈ کپ میں 5 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز سپارٹا پراگ کلب کے کھلاڑی اولڈرچ نجلے کو حاصل ہے۔دوسرے فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے اٹلی کے کھلاڑی جیوسیپ میزا کو نوازا گیا۔

تیسرا فیفا ورلڈ کپ 1938 میں فرانس میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح اٹلی تھا۔تیسرے فیفا ورلڈ کپ میں 7 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز برازیل کے کھلاڑی لیونیڈاس کو حاصل ہے۔تیسرے فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ بھی برازیل کے کھلاڑی لیونیڈاس کو نوازا گیا۔

چوتھا فیفا ورلڈ کپ 1950 میں برازیل میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح یوراگوئے تھا۔چوتھے فیفا ورلڈ کپ میں 9 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز برازیل کے کھلاڑی ایڈمیر کو حاصل ہے۔چوتھے فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیِر ایوارڈ سے برازیل کے کھلاڑی زیزنہو کو نوازا گیا۔

پانچواں فیفا ورلڈ کپ 1954 میں سوئٹزرلینڈ میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح ویسٹ جرمنی تھا۔پانچویں فیفا ورلڈ کپ میں 11 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز ہنگری کے کھلاڑی سینڈر کوسیس کو حاصل ہے۔پانچویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے ہنگری کے کھلاڑی فیرنس پسکس کو نوازا گیا۔

چھٹا فیفا ورلڈ کپ 1958 میں سویڈن میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح برازیل تھا۔چھٹے فیفا ورلڈ کپ میں 13 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز فرانس کے کھلاڑی جسٹ فونٹین کو حاصل ہے۔چھٹے فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے برازیل کے کھلاڑی دیدی کو نوازا گیا۔

ساتواں فیفا ورلڈ کپ 1962 میں چلی میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح برازیل تھا۔ساتویں فیفا ورلڈ کپ میں چار چار گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز برازیل کے کھلاڑی گارینچا اور واوا، چلی کے کھلاڑی لیونل سانچیز، ہنگری کے کھلاڑی فلورین البرٹ، سوویت یونین کے کھلاڑی ویلنٹائن ایوانوف، دینامو زگریب کے کھلاڑی دڑیزن جرکووک کو حاصل ہے۔ساتویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے برازیل کے کھلاڑی گارینچا کو نوازا گیا۔

آٹھواں فیفا ورلڈ کپ 1966 میں انگلینڈ میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح بھی انگلینڈ تھا۔آٹھویں فیفا ورلڈ کپ میں 9 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزازپرتگال کے کھلاڑی یوسیبیس کو حاصل ہے۔آٹھویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے انگلینڈ کے کھلاڑی بوبی چارلٹن کو نوازا گیا۔

نواں فیفا ورلڈ کپ 1970 میں میکسیکو میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح بھی برازیل تھا۔نویں فیفا ورلڈ کپ میں 10 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز جرمنی کے کھلاڑی جیرڈ مولر کو حاصل ہے۔نویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے برازیل کے کھلاڑی پلی کو نوازا گیا۔

دسواں فیفا ورلڈ کپ 1974 میں ویسٹ جرمنی میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح بھی ویسٹ جرمنی تھا۔دسویں فیفا ورلڈ کپ میں 7 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز ونگر فٹبال ایسوسی ایشن کے کھلاڑی گرزیگورز لاٹو کو حاصل ہے۔دسویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے ڈچ فٹبالر جوہان کروف کو نوازا گیا۔

گیارواں فیفا ورلڈ کپ 1978 میں ارجنٹینا میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح بھی ارجنٹینا تھا۔گیارویں فیفا ورلڈ کپ میں 6 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز ارجنٹینا کے کھلاڑی ماریو کیمپس کو حاصل ہے۔گیارویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے بھی ارجنٹینا کے کھلاڑی ماریو کیمپس کو نوازا گیا۔

12واں فیفا ورلڈ کپ 1982 میں اسپین میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح اٹلی تھا۔12ویں فیفا ورلڈ کپ میں 6 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز اٹلی کے کھلاڑی پاولو روسی کو حاصل ہے۔12ویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر اوارڈ سے بھی ااٹلی کے کھلاڑی پاولو روسی کو نوازا گیا۔

13واں فیفا ورلڈ کپ 1986 میں میکسیکو میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح ارجنٹینا تھا۔13ویں فیفا ورلڈ کپ میں 6 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز انگلینڈ کے کھلاڑی گیری لائنکر کو حاصل ہے۔13ویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے ارجنٹینا کے کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا کو نوازا گیا۔

14واں فیفا ورلڈ کپ 1990 میں اٹلی میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح ویسٹ جرمنی تھا۔14ویں فیفا ورلڈ کپ میں 6 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز اٹلی کے کھلاڑی سالواتور شلاسی کو حاصل ہے۔14ویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے اٹلی کے کھلاڑی سالواتور شلاسی کو نوازا گیا۔

15واں فیفا ورلڈ کپ 1994 میں امریکہ میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح برازیل تھا۔15ویں فیفا ورلڈ کپ میں چھ چھ گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز بلگیریا کے کھلاڑی ہرسٹو سٹاک ہاواور اولیگ سالینکو کو حاصل ہے۔15ویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے برازیل کے کھلاڑی روماریو کو نوازا گیا۔

16واں فیفا ورلڈ کپ 1998 میں فرانس میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح بھی فرانس تھا۔16ویں فیفا ورلڈ کپ میں 6 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز کروٹین فٹبالر ڈیور شوکر کو حاصل ہے۔16ویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے برازیلین فٹبالر رونالڈو کو نوازا گیا۔

17واں فیفا ورلڈ کپ 2002 میں ساوتھ کوریا اور جاپان میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح برازیل تھا۔17ویں فیفا ورلڈ کپ میں 8 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز برازیلین فٹبالر رونالڈو کو حاصل ہے۔17ویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے جرمنی کے کھلاڑی اولیور کاہن کو نوازا گیا۔

18واں فیفا ورلڈ کپ 2006 میں جرمنی میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح اٹلی تھا۔18ویں فیفا ورلڈ کپ میں 5 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز جرمنی کے کھلاڑی میروسلاف کلوز کو حاصل ہے۔18ویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے فرانس کے کھلاڑی زین الدین زیدان کو نوازا گیا۔

19واں فیفا ورلڈ کپ 2010 میں ساوتھ افریکہ میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح اسپین تھا۔19ویں فیفا ورلڈ کپ میں پانچ پانچ گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز جرمنی کے کھلاڑی تھومس ملر، ڈچ فتبالر ویسلے، اسپینشچ فٹبالر ڈیوڈ ویسلے اور یوراگوئے کے کھلاڑی ڈیاگو فورلان کو حاصل ہے۔19ویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے یوراگوئے کے کھلاڑی ڈیاگو فورلان کو نوازا گیا۔

20واں فیفا ورلڈ کپ 2014 میں برازیل میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح جرمنی تھا۔20ویں فیفا ورلڈ کپ میں 6 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز کولمبیا کے کھلاڑی جیمز روڈریگز کو حاصل ہے۔20ویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے ارجنٹینا کے کھلاڑی لیونیل میسی کو نوازا گیا۔

21واں فیفا ورلڈ کپ 2018 میں روس میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح فرانس تھا۔21ویں فیفا ورلڈ کپ میں 6 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز انگلینڈ کے کھلاڑی ہیری کین کو حاصل ہے۔21ویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیِئر ایوارڈ سے کوریٹین فٹبالر لوکا موڈریچ کو نوازا گیا۔


متعلقہ خبریں