آرمی چیف نے آرمڈ فورسز کیلئے نئے تربیتی بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور کے مختلف شعبوں کا الوداعی دورہ کیا۔

آرمی چیف کے الوداعی دورے کے موقع پر سرجن جنرل آف پاکستان لیفٹینٹ جنرل نگار جوہر نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا بھی دورہ کیا اور لیفٹینٹ جنرل نگار جوہر بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

آرمی چیف کو میجر جنرل محمد محسن قریشی نے بریفنگ دی اور صحت کی جدید سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف کو اکیڈمک سینٹر میں لائیو سرجری کے عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کا اعلان کر دیا

آرمی چیف نے سہولیات کی فراہمی میں آرمی میڈیکل کور کے کردار کی تعریف کی اور میڈیکل کور کی کاوشوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے آرمڈ فورسز کے لیے نئے ٹریننگ بلاک کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔

آرمی چیف نے سپاہیوں کے لیے بنائے گئے نئے گیسٹ رومز کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے آرمی ہیلپ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔


متعلقہ خبریں