سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹراکاونٹ بحال


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاونٹ بحال کر دیا گیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  ٹوئٹر پر واپسی آگئے۔ سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کے نئے مالک نے ایلون مسک نے ان ٹوئٹر اکاونٹ بحال کردیاہے۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا  کہ عوام کی رائے آچکی۔سابق امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کو بحال کیا جائے گا۔


ٹوئٹر کے سربراہ نے ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کو بحال کرنے سے متعق ووٹنگ  کرائی تھی  جس میں سوال رکھا گیا کہ کیا ٹرمپ کا اکاونٹ بحال ہونا چاہیے ؟

یہ بھی پڑھیں:ٹوئٹر نے اپنے دفاتر بند کردئیے

پول میں ٹرمپ کا اکاونٹ بحال کرنے کے حق میں 51.8فیصد صارفین نے ووٹ دیا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاونٹ بحال نا کرنے کیلئے 48.2 فیصد صارفین نے ووٹ دیا۔


سابق امریکی صدر کا ٹوئٹر اکاونٹ بحال کرنے کے پول  میں  ایک  کروڑ50لاکھ 85 ہزار سے زائد ٹوئٹر صارفین نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاونٹ تقریباً2سال بعد بحال کیا گیا ہے۔ان کا اکاونٹ جنوری 2021 میں تشدد پراکسانے جانے کے خطرے کے پیشِ نظرمستقل طور پر بند کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیپٹل ہل حملے کے بعد متعدد ٹوئٹس کی گئی تھیں جن میں انھوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے لوگوں کو محبِ وطن کہہ کر پکارا تھا۔


متعلقہ خبریں