افغانستان میں وزارت داخلہ کے دفتر کے باہر دھماکہ


کابل: افغانستان میں وزارت داخلہ کے آفس کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹ روڈ  پر واقع وزارت داخلہ کی نئی عمارت کے قریب دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں