26 نومبر کو سرپرائز ملے گا، صدر کے ذریعے پیغامات بھجوائے گئے ہیں، عمران خان


لاہور:  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو سب کو سرپرائز ملے گا، مجھے ان کی پلاننگ کا پتہ ہے، میں آگے کی پلاننگ کر رہا ہوں۔

عمران خان آپ کی سازش،سیاست اور تماشہ ختم،مریم اورنگزیب

سابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جس کو مرضی آرمی چیف لگائیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں، یہ اب دونوں طرف سے پھنس چکے ہیں، الیکشن کرواتے ہیں تو فارغ ہو جائیں گے، نہیں کرواتے تو ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔ ملاقات میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھیں۔

انہوں نے کہا  کہ ہماری کوشش ہے کہ جلداز جلد صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو، نئے انتخابات کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں، میرا ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ دیں۔

عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کا اعلان کر دیا

عمران خان نے کہا کہ صدرعارف علوی کے ذریعے مجھے پیغامات بھجوائے گئے ہیں، الیکشن کی تاریخ دیں اس کے بعد ساری بات چیت ہوگی، عوام کی طاقت سے ان کا مقابلہ کروں گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کی کرپشن کی داستانوں سے پوری دنیا واقف ہے، میرے خلاف پوری ریاستی مشینری استعمال کرکے بھی گھڑی کے علاوہ کچھ نہ نکال سکے، گھڑی والے معاملے پر عدالت جارہا ہوں،پورا یقین ہے کہ عدالت میں یہ پروپیگنڈہ ایکسپوز ہوجائے گا۔

صدر نے آرمی چیف کی سمری پر گڑ بڑ کی تو نتیجہ بھگتنا پڑے گا، بلاول بھٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کبھی عوام کی طاقت کو سمجھا ہی نہیں، شہباز شریف لندن کی عدالت میں بھی پھنس چکے ہیں، لگتا ہے یہ وہاں بھی آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کرے گا۔


متعلقہ خبریں