عمران خان اور ارشد شریف قتل کی سازش نواز شریف کی موجودگی میں تیار ہوئی، تسنیم حیدر کا دعویٰ


لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان ہونے کے دعویدار تسنیم حیدر شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں نواز شریف کی موجودگی میں تیار ہوئی تھی۔

26 نومبر کو سرپرائز ملے گا، صدر کے ذریعے پیغامات بھجوائے گئے ہیں، عمران خان

ن لیگ نے تسنیم حیدر شاہ کو پارٹی کا ترجمان یا عہدیدار بھی ماننے سے انکار کردیا ہے اور ان کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تسنیم حیدر شاہ کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

ہم نیوز کے رابطہ کرنے پر صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ زبیر گل نے کہا کہ تسنیم حیدر شاہ نامی شخص نہ تو ترجمان ھے،  پارٹی کا عہدیدار یا ورکر ہے۔

دو بھائیوں کی ملی بھگت سے ارشد شریف کو قتل کیا گیا، وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ یہ ہمیشہ پارٹی کے آفس کے باہر باہر آتا ہے جہاں پر دیگر کارکنان بھی آتے ہیں اور قائدین کے ساتھ فوٹو و سیلفی بناتے ہیں۔

زبیر گل نے کہا کہ گزشتہ عید کے موقع پر اس کے بہت زیادہ اصرار کے بعد اس کو دفتر کے اندر بلایا گیا اور وہاں پر اس نے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ فوٹو بنائے اور مصافحہ بھی کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکریٹری ذیشان ملک نے اسی حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ ترجمان تو دور کی بات ہے پہلی بار دیکھا ہے۔

واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تسنیم حیدر کی ن لیگ کے قائدین سے ملاقات کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔

یقین ہو گیا عمران خان کو گولی نہیں لگی، لانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو گیا، مریم اورنگزیب

پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے مطالبہ کیا ہے کہ تسنیم حیدر کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تسنیم حیدر، شریف فیملی کے خاص الخاص ہیں، ان کی طرف سے آنے والی باتوں کی بہت اہمیت ہے۔

فواد چودھری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اب جو تحقیقات ہو رہی ہیں اس میں ان کو شامل کرنا ضروری ہے، یہ پریس کانفرنس تسنیم حیدر نے لندن میں کی جہاں بغیر سوچے سمجھے اور ثبوت کہ اس نہج کی بات نہ کی جاتی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے ڈاکٹر ارسلان خالد کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹر بیان کو بھی ری ٹویٹ کیا ہے۔

تسنیم حیدر یہ الزام لندن میں لگا رہا جہاں ہتک عزت کے مضبوط قانون موجود ہیں۔ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ ایک بار سوچیں کہ انکے منصب پر ہونے یا نہ ہونے سےکیا فرق اگر اب بھی آزاد تحقیقات کا حکم نہیں دیا جاتا۔ پاکستان کو جنگل بنا دیا، انصاف کرنے کی کوشش تو کریں#بندیال_صاحب_انصاف_کریں pic.twitter.com/noJOOClc0U

— Dr Arslan Khalid (@arslankhalid_m) November 20, 2022


متعلقہ خبریں