تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی میں پیش کریں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تسنیم حیدر مسلم لیگ (ن) لندن کا ترجمان نہیں، اس کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

عمران خان اور ارشد شریف قتل کی سازش نواز شریف کی موجودگی میں تیار ہوئی، تسنیم حیدر کا دعویٰ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی میں پیش کریں۔

انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے، تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے۔

26 نومبر کو سرپرائز ملے گا، صدر کے ذریعے پیغامات بھجوائے گئے ہیں، عمران خان

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جعلسازی اور فیک نیوز سے ارشد شریف کے قاتلوں سے توجہ ہٹائی نہیں جا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں