چین میں چھ ماہ بعد کورونا سے پہلی ہلاکت

کرونا

بیجنگ: چین میں تقریباً چھ ماہ بعد عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد سخت حفاظتی اقدامات نافذ کردیے گئے ہیں۔

شہباز شریف کو کورونا ہو گیا

عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق بیجنگ کے رہائشی 87 سالہ بزرگ کی موت 26 مئی کے بعد ہونے والی پہلی موت ہے جو قومی صحت کمیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں شامل کی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق چین میں اتوار کو تقریباً24 ہزار سے زائد کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ان میں اکثریت ایسے کیسز کی ہے جن میں علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ اعداد و شمار کے تحت کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی کل اموات کی تعداد 5227 ہو گئی ہے

چین کے دارلحکومت بیجنگ میں رہائیشیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ شہر کے مختلف اضلاع کے درمیان سفر نہ کریں جب کہ ریسٹورنٹس، دکانیں، شاپنگ مالز اور اپارٹمنٹس کے بلاکس کی بڑی تعداد کو بند یا آئی سو لیٹ کردیا گیا ہے۔

کورونا ویکسین کی برآمدگی میں بےضابطگیوں کا انکشاف

واضح رہے کہ چین میں مجموعی طور پر ویکسینیشن کی شرح 92 فیصد ہے اور زیادہ تعداد ایسے افراد کی ہے جنہیں کم از کم ایک ڈوز ضرور لگائی جا چکی ہے۔


متعلقہ خبریں