تیز رفتار ٹرک نے مندر میں 12 افراد کو کچل دیا


بھارت میں تیز رفتار ٹرک مندر میں گھس گیا، جس سے 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی ریاست بہار میں حادثہ اس وقت پیش آیا جس وقت مندر میں اجتماع جاری تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ضلع ویشالی میں پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں ٹرک ڈارئیور بھی ہلاک ہوگیا، جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں