سمری ابھی نہیں ملی، لیکن مشاورت شروع ہو گئی ہے ، خواجہ آصف

خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف تقرر کےلیے کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، سمری وزارت دفاع سے آئندہ ایک دو روز میں بھجوادی جائے گی۔

وزیرا عظم شہبازشریف سے ملاقات کے بعد خواجہ آصف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرا عظم شہبازشریف صحت یاب ہوچکے ہیں، آرمی چیف تقرر کےلیے کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، آرمی چیف کی تقرری سے متعلق کوئی پریشر نہیں ہے، سمری وزارت دفاع سے آئندہ ایک دو روز میں بھجوادی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف تقرر: سمری موصول، وزیراعظم صحتیاب، 5 ناموں پر مشاورت

آرمی چیف کی تعیناتی میں 5،6 نام ہوں گے، ڈوزیئر بھی ساتھ آئیں گے سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہوگی، آرمی چیف کی تقرری سے متعلق طریقہ کار کا آغازہوگیا ہے، جس کے بعد اتحادیوں کیساتھ ہر سطح پر مشاورت ہورہی ہے، جب سمری آئے گی تو ناموں پر بحث بھی ہو گی۔

وزیردفاع نے مزید کہا کہ پاک فوج کی قیادت کو بھی مکمل اعتماد میں لیا جائے گا، سمری ابھی تک وزیراعظم آفس کو موصول نہیں ہوئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں