عمران خان سیاست میں رہیں گے، ویڈیو لیک جیسے معاملات ہوتے رہیں گے، فضل الرحمان

عمران خان سیاست میں رہیں گے، ویڈیو لیک جیسے معاملات ہوتے رہیں گے، فضل الرحمان

سکھر: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے ہم نے بچایا ہے، ڈالر کی بڑھتی قیمت کو روکا ہے، ملک کی معیشت کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

آرمی چیف تقرر: سمری موصول، وزیراعظم صحتیاب، 5 ناموں پر مشاورت

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا لانگ نہیں فرلانگ مارچ ہے، ہمارے لانگ مارچ میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی تھی، کوئی سڑک بلاک نہیں کی تھی۔ اس موقع پر مولانا راشد سومرو اور اسلم غوری بھی موجود تھے۔

انہوں ںے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری معمول کا عمل ہے، فیصلے کسی کی مرضی سے نہیں، آئین کے مطابق ہوں گے، مرضی کا آرمی چیف لانے کیلئے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس قسم کے فساد کا ہم مقابلہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کا اعلان کیا تو لانگ مارچ کی دھمکی دی گئی، سیاسی قیادت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کے اداروں پر ہمیں اعتماد کرنا چاہیے۔

مارچ تک دھکیلنا عمران خان کو بند گلی تک لیجانا ہے، پارٹی کے اندر صفائی کریں، فیصل واؤڈا

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب تک عمران خان سیاست میں رہیں گے ویڈیو لیک جیسے معاملات ہوتے رہیں گے، اہم تقرری آئین اور میرٹ پر ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل جماعتیں ٹیم کی طرح کام کررہی ہیں، ملک کو درپیش چیلنجز سےنمٹنے کیلئے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے، ہم ہر وقت میدان میں ہیں،عوام آج بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

عمران خان اور ارشد شریف قتل کی سازش نواز شریف کی موجودگی میں تیار ہوئی، تسنیم حیدر کا دعویٰ

حکمراں جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عام انتخابات میں ایڈجسٹمنٹ ہو گی یا نہیں؟ وقت پر بتائیں گے، چین کے ساتھ کامیابی سے گفتگو آگے بڑھ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں