افغان مہاجرین کی تعداد جاننے کیلئے نئی ایکسر سائز شروع کرنے کا اعلان

افغان مہاجرین کی تعداد جاننے کیلئے نئی ایکسرسائز شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر سیفران سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی تعداد جاننے کے لیے نئی ایکسر سائز شروع کی جا رہی ہے، آئندہ کچھ مہینوں میں پتہ چل جائے گا کہ کتنے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان پاکستان میں موجود ہیں۔

پاکستان کا افغان قیادت کے ساتھ فیصلہ کن بات چیت کیلئے جامع ایجنڈے پر غور

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقدہ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ افغانستان میں حکومت تبدیل ہونے کے بعد کافی لوگ یہاں پر آئے ہیں، پتہ کررہے ہیں کہ افغانستان سے ویزے پر آئے لوگ واپس گئے ہیں یا نہیں؟

وفاقی وزیر سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بنانے کا کام وزارت داخلہ کا ہے، جن لوگوں نے پاکستانی قانون کی خلاف ورزی کی ہے ا ن پر تحفظات ہیں، وزارت داخلہ کو بلا کر افغان مہاجرین کے معاملات سے متعلق پوچھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ افغانیوں کے باقاعدہ اندراج کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ: 3 جوان شہید

قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوالات کے جوابات نہیں آرہے ہیں، وقت کیوں ضائع کیا جا رہا ہے؟

شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کتنی غیر قانونی رہائشی ا سکیمیں بن رہی ہیں؟ کیا اس کا جواب کوئی راکٹ سائنس تھا جو سی ڈی اے کو معلوم نہیں؟

امریکہ کی جانب سےافغان طالبان پر نئی پابندیوں کا اعلان

قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کرنے والے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اس پر کہا کہ  دوسری بار جواب مؤخر ہونے والی وزارتوں کے سیکریٹریز کو سمن جاری کریں گے، ہاؤس کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں