فیفا ورلڈکپ2022، نیدرلینڈز نے سینیگال کو شکست دے دی


دوحا: فیفا ورلڈکپ 2022 کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز نے سینیگال کو شکست دے دی۔

فیفا ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں نیدرلینڈز نے سینیگال کو 2 گول سے شکست دے دی۔ سینیگال میچ کے دوران نیدرلینڈز کے خلاف کوئی گول نہ کر سکا جبکہ نیدرلینڈز نے 2 گول کیے۔

نیدرلینڈز کی طرف سے کوڈی گیکپو اور کلاسن نے ایک ایک گول کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ہاف میں زبردست میچ رہا اور کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ: قطر میں اربوں ڈالرز کی لاگت سے بنائے گئے اسٹیڈیمز کا مستقبل کیا؟

میچ کے 84 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے کوڈی گیپکو نے عمدہ گول کیا جبکہ ایکسٹرا ٹائم میں نیدرلینڈز کے اسٹرائیکر ڈیوی کلاسین نے اپنی ٹیم کی جانب سے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

اس سے قبل ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ایران کو چھ دو سے شکست دی۔ انگلینڈ نے گروپ بی کے ابتدائی میچ میں ایران پر شروع سے دباؤ بنائے رکھا اور پہلے ہاف کے اختتام پر ہی 0-3 کی برتری حاصل کر لی تھی۔


متعلقہ خبریں