آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دورے


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر اور نیوی ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیوی ہیڈکوراٹرز پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو چاق و چوبند دستے نے گارڈز آف آنر پیش کیا۔ آرمی چیف نے ایئر اور نیوی ہیڈ کوارٹرز میں پرنسپل اسٹاف افسروں سے بات چیت کی۔

آرمی چیف نے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی اور سمندری حدود کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر بھی چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور پاک فوج کے سربراہ نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے فضائی سرحدوں کے تحفظ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: 75 سال بعد ایک ادارہ نیوٹرل رہنا چاہتا ہے تو اس میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے، وزیر دفاع

آرمی چیف نے ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کور کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نےان کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ملکی سرحدوں کا دفاع کرنے پر راولپنڈی کور کو سراہا۔


متعلقہ خبریں