شاہ رخ خان کے گھر کی نیم پلیٹ بھی ہیروں کی


بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان بھارتی انڈسٹری کی پہچان ہیں تو ان کا گھر منت ممبئی کی پہچان ہے۔

شاہ رخ خان کے لاکھوں مداح ان کے گھر کے باہر ان کا دیدار کرنے پہنچتے ہیں، لیکن اب یہ گھر بھی ان کو نئے انداز میں دیکھنے کو ملے گا، بالی ووڈ اداکار نے منت کو ہیروں سے جڑ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ کے گھر کی نیم پلیٹ کی کچھ تصاویر ہوئی ہیں جس میں ان کی ہیروں سے جڑی نیم پلیٹ کو دیکھا جا سکتا ہے جس پر بڑے حروف میں ان کے گھر کا نام ‘منت’ درج ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ‘منت’ نیم پلیٹ کو بننے میں دو ماہ کا وقت لگا ہے اور یہ پوری طرح ہیروں سے بنائی گئی ہے، واضح رہے اس سے پہلے شاہ رخ خان کے گھر کی نیم پلیٹ سونے سے بنی تھی لیکن اب اس میں ہیرے جڑ دئیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ کے گھر کے دروازے کو ان کی اہلیہ گوری خان نے خود ڈیزائن کیا ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں