فیفا ورلڈکپ 2022، منفی پروپیگنڈے کے باوجود ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت


فیفا ورلڈکپ 2022 کے منفی پروپیگنڈے کے باوجود ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیفا ورلڈکپ کے منفی پروپیگنڈے کے باوجود پہلے میچ سے قبل تقریباً 30 لاکھ ٹکٹ فروخت ہو چکے تھے۔ جس نے گزشتہ تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔

قطر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2022 کے خلاف مغربی میڈیا پر بھرپور پروپیگنڈا مہم جاری ہے جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سمیت مختلف معاملات کو اچھالا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خوبصورت کلام ، غانم المفتاح اور مورگن فری مین کا دل چھو لینے والا انداز

منفی پروپیگنڈے کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد فیفا ورلڈکپ میں شرکت کے لیے قطر پہنچ رہی ہے۔

فیفا انتظامیہ کے مطابق ورلڈکپ 2022 سے حاصل ہونے والی ریکارڈ ساڑھے 7 ارب ڈالر آمدن میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا بھی بڑا حصہ ہے اور پہلے میچ سے قبل تک 30 لاکھ ٹکٹیں فروخت ہو چکی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ فیفا ورلڈکپ میں شرکت کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد دلچسپی لے رہی ہے اور دوحا میں ٹکٹ سینٹر کے سامنے شائقین کی لمبی قطاریں موجود ہیں جبکہ آن لائن ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے بھی لوگوں کو بہت انتظار کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ روس میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2018 میں پورے ٹورنامنٹ کے 24 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں