عمران خان اب بھی بلیک میلنگ اور انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، شاہد خاقان

عمران خان اب بھی بلیک میلنگ اور انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، شاہد خاقان

جہلم: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج کے حالات کی ذمہ دار دھاندلی سے آنے والی سابق حکومت ہے، اگلے الیکشن میں جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔

آرمی چیف تقرر: سمری موصول، وزیراعظم صحتیاب، 5 ناموں پر مشاورت

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ آج بھی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ 2023 کے انتخابات میں ن لیگ کو کامیابی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے طے کرلیا ہے کہ اب عوام کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، ن لیگ نے سیاست قربان کر کے ملکی حالات ٹھیک کرنے کی ٹھان لی ہے، ملک کی معیشت کی بحالی کے لیے ہم نے مشکل فیصلے کیے، آج ہمیں اپنے ملک کے حالات کو دیکھنا ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران صرف جھوٹ بول کر ملک کو تباہ کیا گیا، 2018 کے انتخابات چوری کیے گئے، مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بات کرتی ہے، ہمیں ملک میں اتفاق کی ضرورت ہے، جس گھر میں اتفاق نہ ہو وہ گھر نہیں چل سکتا۔

عمران خان کو 9 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

سابق وزیراعظم نے ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خا ن کی دھمکیوں اور مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی پر اثرانداز ہو نا ہے، 26 تاریخ کو آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ ہونا ہے، عمران خان دھمکیاں دے کر آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی کا حق صرف وزیراعظم کے پاس ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اب بھی بلیک میلنگ اور انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، انہوں نے چار سال کے دوران صرف سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چین، سعودی عرب اور روس سے تعلقات بگاڑے، ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے امریکہ سے بھی تعلقات خراب کیے، عمران خان بتائیں آج کس مقصد کے لیے کوششیں کر رہے ہیں؟

آرمی چیف کی تقرری دو تین روز میں ہو جائے گی،وزیراعظم کا خط جی ایچ کیو کو بھیج دیا، وزیر دفاع

ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان اہم معاملات کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں، توشہ خانہ کیس عمران خان کے جھوٹ کا واضح ثبوت ہے۔


متعلقہ خبریں