یہ سب ملک میں مارشل لا لگوانا چاہتے ہیں، رکاوٹ ہماری جماعت ہے، فواد چودھری

فواد چودھری نے 15 سال کے سیاسی سفر میں چوتھی پارٹی چھوڑ دی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ سب ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں، راہ میں رکاوٹ واحد ہماری جماعت ہے۔

انتخابی مہم چلانے کی بھی ضررورت نہیں، اقتدار میں ہم ہی آئیں گے، عمران خان

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جتنے مرضی کنٹینر لگا لیں، آنے والے بندوبست کر کے آئیں گے، ہم نے کتنے دن بیٹھنا ہے؟ یہ ہم ہفتے کو بتائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پاکستانی معیشت خراب ہے، ڈیفالٹ ہونے کی طرف جا رہا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے کو ان چوروں نے متنازع بنایا، یہ تبدیلی کا معاملہ جلد سے جلد حل ہونا چاہیے، آرمی چیف کے لئے ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں اجتماع 26 نومبر کو ہے مگر 25 نومبر کو قافلے پہنچ جائیں گے، سب وزیر ملک سے باہر ہیں، ہمارے وزیر نامعلوم ہو گئے ہیں۔

عمران خان اب بھی بلیک میلنگ اور انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، شاہد خاقان

فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف کو کوئی باہر سے کھڑا ہو کرآواز دیتا ہے تودورے پر چلے جاتے ہیں، بار بار بیرون ملک جاتے ہیں، اگر شہباز شریف اتنا ڈرتے تھے تو پھر وزیراعظم بننے کی کیا ضرورت تھی؟ انہوں نے کہا کہ اتنی نا اہل حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھی، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کے الگ الگ بیانات ہیں۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کے دوران پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف کے احتجاج فیملی ایونٹ ہوتے ہیں، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی ہمارے ساتھ انجوائے کرے گی۔

اثاثہ جات کیس، اسحاق ڈار کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے واضح طور پر کہا کہ جب تک نئے انتخابات نہیں ہوں گے، ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔


متعلقہ خبریں