عمران خان گھڑی ، قلم اور انگوٹھی چور ہیں، ان کی سیاست میں واپسی نہیں ہو سکتی، سعید غنی

عمران خان گھڑی ، قلم اور انگوٹھی چور ہیں، ان کی سیاست میں واپسی نہیں ہو سکتی، سعید غنی

کراچی: سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کہا ہے کہ ہمارے ورکرز بھی وڈیرے بن گئے ہیں، ورکر بنے رہو وڈیروں کو اپنا جیسا بناؤ۔

انتخابی مہم چلانے کی بھی ضررورت نہیں، اقتدار میں ہم ہی آئیں گے، عمران خان

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ نوجوان عمران خان کی سوچ کو روک سکتے ہیں، نوجوانوں کے لیے بس یہی پیغام ہے کہ ورکر بن کر وڈیروں کو شکست دیں۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے کہا جاتا ہے نوکری دے دیں ووٹ دے دیں گے تو میں کہتا ہوں کہ ووٹ نہ دیں لیکن نوکری میرٹ پر ہی ملے گی۔

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی

پی پی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے کہہ رہا ہوں عمران خان ملک کی سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں، عمران خان گھڑی ، قلم اور انگوٹھی چور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بس! جو ہاتھ لگا اٹھا لیا، پانی کی بوتلیں بھی نہیں چھوڑیں، عمران خان کی سیاست میں واپسی نہیں ہو سکتی ہے۔

عمران خان اب بھی بلیک میلنگ اور انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، شاہد خاقان

صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہی ملک میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں