وزیراعظم آفس کو آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری موصول نہیں ہوئی، خواجہ آصف


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم آفس کو آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ سب ملک میں مارشل لا لگوانا چاہتے ہیں، رکاوٹ ہماری جماعت ہے، فواد چودھری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی واضح کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری وزیراعظم ہاؤس کوموصول نہیں ہوئی ہے، سمری موصول ہونے پراطلاع دی جائے گی، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے کل تک آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری آجائے گی، جمعرات تک تعیناتی فائنل ہو جائے گی۔

شہباز شریف، آصف زرداری ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

خواجہ آصف نے کہا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پرجی ایچ کیو اور حکومت میں کوئی تضاد نہیں، کل تک ڈوزیئر آجائے گا۔

انہوں ںے کہا تھا کہ ہم آر می چیف اور اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، جمعرات تک یہ سارا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

عمران خان اب بھی بلیک میلنگ اور انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، شاہد خاقان

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اہم تعیناتی پر وزیراعظم اور آصف زرداری میں مشاورت ہوئی ہو گی۔

صدر نے آرمی چیف کی سمری پر گڑ بڑ کی تو نتیجہ بھگتنا پڑے گا، بلاول بھٹو

خواجہ آصف نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران عمران خان کا لہجہ تھوڑا بدل گیا ہے، سیاستدانوں کو اپنے مسائل خود حل کرنے دینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں