مالا کنڈ کو امن نہ دیا گیا تو لوگ اسلام آباد یا پشاور کا رخ کریں گے، سراج الحق

سراج الحق کا کراچی میئر الیکشن کیخلاف عدالت جانے اور دوبارہ کرانے کا مطالبہ

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالا کنڈ ڈویژن کو امن نہ دیا گیا تو لوگ اسلام آباد یا پشاور کا رخ کریں گے۔

کل تک ڈوزیئر آجائے گا، جمعرات تک تعیناتی فائنل ہو جائے گی، خواجہ آصف

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مالاکنڈ ڈویژن کو آئندہ 80 برسوں کے لیے ٹیکس فری زون قرار دیا جائے، لوگوں کو مجبور نہ کیا جائے کہ وہ حکمرانوں کے گریبان پکڑیں۔

سراج الحق نے کہا کہ مالا کنڈ ڈویژن کےعوام بدامنی کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں، قوم جان چکی ہے کہ حالات کا ذمہ دار کون ہے؟

یہ سب ملک میں مارشل لا لگوانا چاہتے ہیں، رکاوٹ ہماری جماعت ہے، فواد چودھری

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ بہت خون بہہ گیا، اب لوگ مزید قربانی کا بکرا بننے کو تیار نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں