جنوبی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، حوالدار شہید


راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہید ہو گئے ہیں۔

باجوڑ: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 2 اہلکار شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں ہوئی ہے، 39 سالہ شہید حوالدار عمر حیات لاچی کوہاٹ کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد مارا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں