آرمی چیف کا نام کل تک فائنل ہیجانی کیفیت ختم ہو جائیگی، خواجہ آصف

عمران خان کو چھوٹ ملنی چاہیے، اس نے جو کرنا ہے کر لے: خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اہم تقرریوں کیلئے قانون و ضابطہ کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا، سینئر ترین افسر آرمی چیف ہوں گے یا نہیں، اس کا علم نہیں۔

وزیردفاع  نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہی خبر ہے جو رات والی ہے، اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جارہا ہے، طریقہ کار طے کیا جارہا ہے، اہم تقرریوں کیلئے قانون و ضابطہ کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا، ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہوجائے گا، امید ہے وزیراعظم کی ترکیہ روانگی سے قبل فائنل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیا آرمی چیف کون؟ وزیر اعظم کو 6 نام مل گئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ سمری پر4 ناموں والی سمری پر اعتراض والی بات قطعاً غلط ہے، سینئر ترین افسر آرمی چیف ہوں گے یا نہیں، اس کا علم نہیں ہے، قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں، وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا جائےگا، ایسی تقرری کو عوامی مباحثے کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

صدراور وزیراعظم کو ملکی مفاد میں فیصلے کرنے چاہییں، فیصلے قانون، آئین اوروطن عزیزکے مفاد میں ہونے چاہییں۔


متعلقہ خبریں