وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی سربراہان کا اجلاس آج ہوگا


وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی سربراہان کا اجلاس آج شام ساڑھے 6 بجے ہو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں حکومتی اتحادی رہنماوں کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام ہو گا، وزیراعظم شہبازشریف پارلیمانی رہنماوں کو اہم فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے وزیر اعظم آفس کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے، وزیراعظم آفس کی جانب سے ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ سمری میں آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے لیے ناموں کا پینل موصول ہو گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف تعیناتیوں پر فیصلہ طریقہ کار کے تحت کریں گے۔


متعلقہ خبریں