مولانا فضل الرحمان کے سمدھی گورنر خیبر پختونخوا نامزد

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے حاجی غلام علی کو نئے گورنر خیبر پختونخوا مقرر کرنے کی سمری صدر مملکت نے منظور کر لی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی کو نیا گورنر خیبر پختونخوا نامزد کیا ہے۔ جس کی سمری بھی صدر مملکت کو بھجوائی گئی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تقرری کی سمری کو منظور کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کی مشاورت کے بعد حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیا آرمی چیف کون؟ وزیر اعظم کو 6 نام مل گئے

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کا گورنر 6 ماہ سے نہ ہونے کے بعد وفاق نے گورنر کی تعیناتی کا فیصلہ کیا۔ حاجی غلام علی مولانا فضل الرحمان کے سمدھی ہیں اور پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں