ناسا نے چاند کی نئی تصویر شائع کر دی


امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے چاند کی ایک نئی تصویر شائع کر دی ہے۔

ناسا کے خلائی جہاز اورین نے اپنے خلائی سفر کے چھٹے روز چاند کی تصویر لی، جسے ناسا نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے جاری کیا ہے، چاند کی ہائی ریزولوشن تصویر اس وقت لی گئی جب خلائی جہاز چاند کی سطح سے 129 کلومیٹر اوپر سے گزر رہا تھا۔


ناسا نےتصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ تصویر ناسا کے اورین خلائی جہاز نے لی ہے جو آرٹیمیس ون مشن کے ایک حصّے کے طور پر پچھلے ہفتے سفر پر روانہ ہوا تھا۔

واضح رہے اورین خلائی جہاز میں کوئی انسان موجود نہیں ہے لیکن اسی کے ذریعے مستقبل میں عام لوگوں کے چاند کا سفر ممکن ہو سکے گا، اس جہاز کو روانہ کرنے کیلئے ستمبر میں دو مرتبہ کوشش کی گئی تھی لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ سے اسے روک دیا گیا۔


متعلقہ خبریں