بلدیاتی الیکشن،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد، فیصلے پر اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری

بلدیاتی الیکشن،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد، فیصلے پر اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے فیصلوں پر اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی

بلدیاتی الیکشن کے لیے ریٹرننگ افسران نے 18 نومبر کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی مکمل کر لی تھی، اسلام آباد کی 101 یونین کونسلوں میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر 490 نامزد امیدواران ہیں۔

اس ضمن میں کسان و ورکر کی نشستوں پر 331 ، یوتھ نشستوں پر 314 اور اقلیتی نشستوں پر 134 کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں جب کہ خواتین کی نشستوں پر 503 ، جنرل سیٹوں کیلئے 1773 امیدواران کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آج آخری تاریخ ہے، 28 نومبر کو کاغذارت نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کی اپیلوں پر فیصلے جاری کر دیئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے 65 دن میں حلقہ بندیوں کا حکم،تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے 30 نومبر تک امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، یکم دسمبر کو حتمی امیدواران کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے جائیں گے جب کہ 31 دسمبر کو پولنگ ہوگی۔


متعلقہ خبریں