پی ٹی آئی کے 40 ہزار سے زائد کارکنان کیلئے خیمہ بستی تیار کرنیکی ہدایت


راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کے 40 ہزار سے زائد کارکنوں کے لیے خیمہ بستی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کے راولپنڈی ڈویژن سے انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اہم تقرری سے متعلق صدر عارف علوی سے رابطے میں ہوں، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ کے لیے تمام ڈویژنوؓ کے قافلوں کو الگ الگ انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ راولپنڈی میں دو سے تین مقامات پر کارکنوں کی رہائش کا انتظام کیا جائے جب کہ پارٹی قیادت نے دوردراز علاقوں سے آنے والے کارکنوں کو ایک روز پہلے روالپنڈی پہنچنے کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔

مارچ تک دھکیلنا عمران خان کو بند گلی تک لیجانا ہے، پارٹی کے اندر صفائی کریں، فیصل واؤڈا

پی ٹی آئی رہنما اور ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کارکنوں کے قیام کے لیے تمام انتظامات جاری ہیں، کل تک انہیں حتمی شکل دے دی جائے گی، راولپنڈی کی تمام سڑکوں پر عوام کا سمندر ہو گا۔


متعلقہ خبریں