آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شہباز شریف، آصف زرداری ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

آصف زرداری نے چودھری شجاعت حسین سے اہم ملاقات سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پر کی، انہوں نے ق لیگ کے سربراہ  کی خیریت بھی دریافت کی۔ آصف زرداری نے گزشتہ شب وزیراعظم میاں شہباز شریف سے بھی اہم ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں کی تھی۔

چودھری شجاعت حسین اور آصف زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر اور ق لیگ کے رہنما چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔

سابق صدر پاکستان اور سابق وزیراعظم کے درمیان ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے کہ جب وزیراعظم اور ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں غالب امکان ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

نیا آرمی چیف کون؟ وزیر اعظم کو 6 نام مل گئے

واضح رہے کہ ق لیگ کے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین وفاق میں برسر اقتدار حکمراں جماعت ن لیگ کے سیاسی اتحادی ہیں جب کہ صوبہ پنجاب میں چودھری پرویز الٰہی پی ٹی آئی کے سیاسی اتحادی اور وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔


متعلقہ خبریں