آئینی تقرریاں، اتحادیوں نے فیصلے کا اختیار وزیراعظم کو سونپ دیا


تمام اتحادی جماعتوں نے آئینی تعیناتیوں کے حوالے سے فیصلے کا اختیار وزیراعظم شہباز شریف کو سونپ دیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں آئینی تقرریوں کے حوالے سے ایک نکاتی ایجنڈے پر گفتگو کی گئی۔

اتحادی جماعتوں نے کہا کہ وزیراعظم آپ جو بھی فیصلہ کریں گے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری نے اجلاس میں کہا کہ آپ وزیر اعظم ہیں اور آئین نے یہ اختیار اور استحقاق آپ کو سونپا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مکمل اعتماد کا اظہار کرنے پر اتحادی جماعتوں اور ان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں