امریکہ، وال مارٹ اسٹور پر فائرنگ، 6 ہلاک، کئی زخمی

امریکہ، وال مارٹ اسٹور پر فائرنگ، 6 ہلاک، کئی زخمی

ورجینیا: امریکہ کے ایل وال مارٹ اسٹور پر ہونے والی فائرنگ سے کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ کئی زخمی ہیں۔

امریکہ، یوم آزادی کی پریڈ میں فائرنگ، 6 ہلاک 24 زخمی

مؤقر امریکی ذرائع ابلاغ نیویارک ٹائمز اور سی این این کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ اسٹور کے منیجر نے ہی اپنے ساتھیوں پر کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ورجینیا یونیورسٹی میں ہونے والی فائرنگ سے تین طلبہ ہلاک ہوئے تھے جب کہ نائٹ کلب میں کی جانے والی فائرنگ سے بھی 5 افراد نے اپنی جانوں کی بازیاں ہار دی تھیں۔

امریکہ میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، 52 زخمی

علاقہ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منگل کی رات گئے ورجینیا کے ایک علاقے چیسپیک میں پیش آیا جب کہ فائرنگ کرنے والا بھی موقع پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس کو فائرنگ کے واقعے کی اطلاع شب 10 بجکر 12 منٹ پر ملی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ فائرنگ کرنے والا کس کی گولی سے ہلاک ہوا ہے؟ البتہ اس بات کی ضرور تصدیق کی گئی ہے کہ پولیس پر کوئی فائر نہیں کیا گیا۔

امریکہ : میٹرو اسٹیشن پر فائرنگ، مشتبہ شخص پر دہشت گردی کا مقدمہ دائر

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وال مارٹ اور پولیس نے اس حوالے سے مزید بات چیت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفتیش و تحقیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی کچھ بتانا ممکن ہو گا، زخمیوں کی کل تعداد کا بھی علم نہیں ہو سکا ہے۔


متعلقہ خبریں