شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیت ٹونی نوید انتقال کر گئے


پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، میزبان اور گلوکار ٹونی نوید رشید انتقال کرگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹونی نوید حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے، ان کے انتقال پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات صدمے سے دوچار ہیں۔

ٹونی نے اپنے کیریئر کا آغاز انگریزی زبان کے اخبار کے ثقافتی رپورٹر کے طور پر کیا، انہوں نے 2006 میں نادیہ خان کے مارننگ شو میں ایک سیگمنٹ کیا جو بہت مشہور ہے، ٹونی نوید کو لالی ووڈ انڈسٹری کا انسائیکلوپیڈیا بھی کہا جاتا تھا۔


متعلقہ خبریں