طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، اسلام آباد میں ہنگامی لینڈنگ

پی آئی اے

پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقع کا نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اے ٹی آر طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی، سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کے دیگر اے ٹی آر طیاروں کی بھی مرحلہ وار جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈانویسٹی گیشن بورڈواقع کی تحقیقات کرے گا۔

سی اے اے کے شعبہ ایئروردینیسن کی ٹیمیں بھی جہاز کی جانچ پڑتا کریں گی، واضح رہے گزشتہ شب پی آئی اے کے سکھر سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 632 کے کپتان نے لینڈنگ سے پہلے مے ڈے مے ڈے کی کال دی تھی

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے ملازمین کیلئے 22 ہزار 600 مفت ٹکٹیں

سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق  اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد آ رہا تھا جب لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے پائلٹ نے مے ڈے کال دی۔ رن وے پر ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو فوری تعینات کیا گیا، طیارے نے بحفاظت لینڈ کیا۔

پائلٹ کے مطابق فلائٹ کے دوران انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ آئی۔ احتیاطاً انجن نمبر 2 کو بند کردیا گیا۔ جہاز نے ایک انجن کی طاقت سے بحفاظت لینڈ کیا، جہاز میں 54 مسافر سوار تھے۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ طے شدہ ایس او پیز کے تحت پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں