وزیراعظم شہباز شریف کی جنرل ندیم رضا سے الوداعی ملاقات


وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے وزیر آعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مظبوط بنانے اور آرمی کے ادارے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے، آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے منصب پر نہایت شاندار خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف مقرر

وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جس پر چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے پہلے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جائنٹ چیف آف اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی تھی، صدر  نے ملکی دفاع کیلئے جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا، اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔


متعلقہ خبریں